Lesson 01 | مشق نمبر 01 | اسم ضمیر فارسی و اردو | آسان فارسی


آئیے آج ہم اسم ضمیر کو سیکھنا شروع کریں۔ امید ہے کہ آپ انہیں اردو میں جانتے ہوں گے۔ یہ ضمیر ہیں: میں، تم، وہ، یہ—— ہم، تم، صحیح ہے نا؟ کمال ہے!

 اب ہم فارسی میں ان کے مساوی الفاظ دیکھیں گے۔

اپنی توجہ اس سبق پر مرکوز کردیں اور نوٹ بک پر لکھ لیں۔


من = Man = میں


تو = To = تم 


او = oo = وہ 

لڑکی اور لڑکے دونوں کے لئے ایک ہی لفظ استعمال ہوتا ہے۔


آن = Aan = یہ


ما = Maa = ہم 


شما = Shoma = آپ


آنها = Anha = وہ ( ایک سے زیادہ لوگ)


یا 

ایشان = ishaan = وہ ( ایک سے زیادہ لوگ)


امید ہے یہ زیادہ مشکل نہیں تھا ملتے ہیں اگلے سبق میں ان شاءاللہ